پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان

ikahahsaasa.jpg

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑھتا کہ بینچ 5 رکنی ہو یا فل کورٹ ؟ہم تو صرف آئین کے تحت 90 روز میں الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن التوا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا چاہے پانچ رکنی بینچ ہو یا فل بینچ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،بتایا جائے کہ آئین کے تحت انتخابات 90 دن میں ہونگے یا نہیں ؟

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے اعلی آئینی ماہرین سے مشاورت کی تھی ، سب کی رائے تھی 90 روز میں الیکشن کرانے کی آئینی شق سے انحراف نہیں کیا جاسکتا، لیکن اب حکومت، ان کے سہولت کار اور الیکشن کمیشن نے آئین کا مذاق بنایا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1641394816364707840
واضح رہے کہ آج جسٹس امین کے انکار کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا جس کے بعد سپریم کورٹ کا 4 رکنی بنچ کل سے سماعت کرے گا۔

یادرہے کہ حکومت نے الیکشن معاملے پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے