سعودی شاہ فرما روا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب مدعو کرلیا

21shshsalamairnana.jpg

سعودی فرماروا شاہ سلمان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو اپنے ملک مدعو کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت کی تصدیق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امورمحمد جمشیدی نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کی ہے۔


محمد جمشیدی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سعودی فرماروا نے ایرانی صدر کے نام ایک خط ارسال کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئےایرانی ہم منصب کو ریاض دورے کی دعوت دی ہے، خط میں سعودی حکمران نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی و علاقائی تعلقات پر زور دیا ہے۔

ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور نے مزید کہا کہ ایران کے صدر کی جانب سے سعودی فرماروا کی دعوت کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور جواب دیا ہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے تیار ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت یا میڈیا کی جانب سے ایران کے صدر کو بھیجے جانے والے ایسے کسی خط کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔


خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات2016 سے منقطع ہیں جنہیں دوبارہ بحال کرنےکیلئےدونوں ملکوں کی جانب سے10 مارچ 2023 کو باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا تھا، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
 

sjpti

Minister (2k+ posts)
Thank you Imran Khan. :D
ایک لیڈر کا کام کوشش ہوتا باقی اسکے بس میں نہیں عمران خان کا پاکستان اتنا معاشی کمزور کوئی اھمیت نہیں دیتا مگر اگر کسی لیڈر نے سب سے پہلے کوشش کی وہ عمران خان ہے کوشش ناکام رہی اسکی وجوہات پہ بحث ہوسکتی مگر کوشش کرنیوالے پہلے پاکستانی اور بین الاقوامی لیڈر تھے عمران خان جنہوں نے دونوں میں فاصلے کم کرنیکی اہمیت سمجھی اور اس کیلئے کام کیا