
ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں نوجوانوں کی شمولیت اور ملکی مسائل بارے نوجوانوں کی رائے کے حوالے سے پلڈاٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کی طرف سے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں نوجوانوں کی شمولیت کے حوالے سے جاری کی گئی اس رپورٹ کے مطابق نوجوان شہریوں کا ٹرن آئوٹ 48 فیصد تھا جو ملکی انتخابات کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
پلڈاٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 2024ء کے مقابلے میں 11 فیصد کم تھا اور نوجوان ووٹرز کا ٹرن آئوٹ مجموعی ووٹر ٹرن آئوٹ سے بھی زیادہ رہا ہے۔ 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی ووٹر ٹرن آئوٹ رواں برس ہونےو الے انتخابات کے مقابلے میں کم تھا لیکن نوجوانوں کا ٹرن آئوٹ بڑھ گیا ہے۔
پلڈاٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء کے عام انتخابات میں 18 سے 35 برس کے رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 44.2 فیصد تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے 2018ء کے انتخابات میں 18 فیصد اور رواں برس ہونیوالے انتخابات میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو جاری کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے 2018ء میں 13 فیصد اور رواں برس انتخابات میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو جاری ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے 2018ء کے انتخابات میں 36 فیصد جبکہ رواں برس ہونے والے انتخابات میں 28 فیصد نوجوانوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔ ملک کے 48 فیصد نوجوانوں نے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو قرار دیا، 45 فیصد کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے جبکہ 31 فیصد کا کہنا تھا مذہبی انتہاپسندی ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10nojjawadjhjdhhhreeo.png