
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک تمام وزرائےاعظم اور صدور کی جانب سے لیے گئے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق 26 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے مطلوبہ معلومات کی فراہمی کیلئے23 اپریل کو کابینہ ڈویژن کودرخواست دی، کابینہ ڈویژن نے 5روز بعد جواب دیا کہ یہ معلومات کلاسیفائیڈ ہیں اس لیےجاری نہیں کی جاسکتیں، درخواست گزار نے اس جواب کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اپیل دائر کی۔
فیصلے کےمطابق انفارمیشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کو 29 جون کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنےکا حکم دیا مگرتاحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
عدالت نے انفارمیشن کمیشن کے 29 جون کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 1947 اب تک آنے والے تمام وزرائے اعظم اورصدور کی جانب سےوصول کیے گئے توشہ خانہ کے تحائف سےمتعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئےوفاقی حکومت کو ایک ماہ میں جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4toshahaecordtalab.jpg