یہ بلاول کا کام نہیں،بلاول کی آفر نما دھمکی پر شاہ محمودقریشی کا ردعمل

shahh1i1h1h21.jpg

شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے اسمبلی میں واپس آنے کی آخری وارننگ پر ردعمل دے دیا، رہنما پی ٹی آئی نے کہا بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ دےتو بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھ کر تعاون بھی کریں گے،وہاں سے مختلف سگنلز آرہے ہیں، کچھ دعوت دیتے ہیں کچھ دعوت سے کتراتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے گزشتہ روز تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان خود کو جمہوری کہتے ہیں تو واپس پارلیمان میں آئیں ، اپنا کام کریں ، ہم نے چار سال آپ کو بھگتا ، آپ نے پہلے دن ہی نخرے شروع کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ واپس آؤ اپنا اپوزیشن کا کام کرو پھر سیاسی جماعتیں آپ سے بات کریں گی۔ الیکشن اور نیب ریفارمز کیلئے اپنا حصہ ڈالو، سڑکوں پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ گھومو گے تو مذاکرات نہیں ہوں گے، عوام کو موقع ملے گا، وہ آپ کو بھی پہچانتے ہیں اور ہمیں بھی۔
 
Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late
 
SRKhan

Councller (250+ posts)

lol bhai eddi waddi waddi na sutteya kar
 
Back
Top