یوکرینی صدر کا ورلڈکپ فائنل میں امن کا پیغام نشرہوگا یا نہیں؟

ukrain112.jpg

قطر کے سٹیڈیم میں شائقین فٹ بال کو ایک ویڈیو پیغام دکھایا جانے بارے بات چیت کی جا رہی ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ پیغام کو ریکارڈ کیا جائے گا یا لائیو نشر ہو گا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر کے دفتر کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ سے پہلے قطر کے سٹیڈیم میں شائقین فٹ بال کو ایک ویڈیو پیغام دکھایا جائے لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یوکرینی صدر کے اس پیغام کو ریکارڈ کیا جائے گا یا لائیو نشر ہو گا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بین الاقوامی سطح پر روشنی ڈالنے کیلئے کیف کی طرف سے ہر بار بڑےایونٹس کو استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ اس سے پہلے بھی یوکرین کے صدر ولودومیرزیلینسکی کی طرف سے کانز فلم فیسٹیول ہو یا جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے روس کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

دوسری طرف روس کی طرف سے یوکرین پر میزائل برساتے ہوئے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہےجس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت ودیگر مقامات پر بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق یوکرین کے صدر کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہے لیکن فیفا کی گورننگ باڈی کے ساتھ یوکرینی انتظامیہ بات چیت کر رہی ہے لیکن فیفا کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ کل اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان فیفا ورلڈکپ کا فائنل قطر میں کھلا جا رہا ہے جو رات 8 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہو گا۔
 

Back
Top