یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی،آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی

utilityaa.jpg

رمضان المبارک کی آمد، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی کے بعد چینی کی قیمت بڑھا دی، ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے: ذرائع

ذرائع کے مطابق ماہ مبارک رمضان المبارک کے شروع ہونے سے پہلے ہی بڑھتی مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کرنے کے بعد 91 روپے کلو کر دی گئی ہے جو پہلے 89 روپے فی کلو میں مل رہی تھی۔ ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1634047677829902336
واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے صارفین پر نہیں کیا گیا جبکہ اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قیمت میں 125روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل سیلز ٹیکس میں 2 روپے اضافے کی وجہ سے چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت اس وقت بھی 150 روپے ہے ۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت بنیادی اشیاء پر خصوصی سبسڈی دے رہے ہیں جن میں آٹا، چاول اور دالیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر، عام مارکیٹ کی قیمتوں کی غیر یقینی صورتحال، ملک میں ڈالرز کی عدم دستیابی اور جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے سامان مہیا کرنے والی کمپنیز نے اپنے ریٹس میں اضافہ کر دیا ہے اس لیے ہمیں قیمتوں پر نظرثانی کرنی پڑی۔

دوسری طرف صوبہ بلوچستان میں بھی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے جہاں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے ہو گئی ہے اور عوام کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل خوراک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فصل کی کٹائی شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد جلد نئی فصل مارکیٹ میں دستیاب ہو گی اور اس سے آٹے کی قیمت میں کمی ہو گی۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top