
بھارت میں ایک اسکول کےہیڈ ماسٹر نے کلاس کے دوران طالبات کو فحش مواد دیکھنے پر مجبور کیا اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے اسکول کو آگ لگادی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آسام میں سامنے آیا جہاں کے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے طالبات کی کلاس میں نازیبا حرکات کیں اور ان کے سامنے فحش مواد دیکھتا رہا، اسکول کی ایک طالبہ نے اس واقعہ پر والدہ کو آگاہ کیا جس کے بعد والدہ نے کلاس کی طالبات سے اس معاملے کی تصدیق کی۔
بات پھیلنے پر اسکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین مشتعل ہوگئے اور اسکول پہنچ گئے، ہیڈ ماسٹر مشتعل والدین کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگیا جس پر مشتعل افراد نے اسکول کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور بعد میں عمارت کو نظر آتش کردیا۔
والدین نے اس معاملے پر پولیس سے بھی رجوع کیا جس پر پولیس نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کرتے ہوئے مفرور ملزم کی تلاش کا آغاز کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/22assamteeachhebook.png