ہپناٹائز کرکے بینک کی خاتون کیشیئر سے لاکھوں روپے لوٹنے والا گرفتار

hapnaz011.jpg


کراچی میں بینک کی خاتون کیشیئر سے ڈیڑھ لاکھ لوٹنے والا گرفتار

شہر قائد میں لوٹ مار کا نیا طریقہ کار سامنے آگیا، ملزم نے ایک بینک کی خاتون کیشیئر کو ہپناٹائز کر کے اسے ڈیڑھ لاکھ روپے ہڑپ لئے،واقعہ نیو کراچی کے ایک بینک میں پیش آیا۔

ملزم مسلم ٹاؤن برانچ میں خاتون کیشیئر سے رقم لے کر فرار ہوا تھا، ولید نامی نوسر باز گرفتار ہو گیا، نوسرباز رقم لوٹ کر بھاگ رہا تھا کہ لوگوں کے تعاقب کے بعد ایک برساتی نالے میں جا گرا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوسرباز کا لوگوں نے تعاقب کیا تو وہ نالے میں گر گیا ، جس کے بعد اسے پکڑ لیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بینک کے کیش کاؤنٹر پر 50 کے نوٹوں کی ایک گڈی کے بدلے 5 ہزار کا نوٹ مانگا تھا، اس دوران جب کیشیئر نے پانچ ہزار کے نوٹ کے لیے گڈی اٹھائی، تو ملزم نے انھیں ہپناٹائز کر دیا۔

مقدمے کے مطابق خاتون کیشیئر کو اس لمحے پتا نہیں چلا کہ ملزم نے 5 ہزار کی گڈی سے خود 28 نوٹ نکالے اور فرار ہو گیا،کیشیئر کو احساس ہوا تو انہوں نے ملزم کو پکڑوانے کے لیے بینک میں دیگر ساتھیوں کو خبردار کر دیا۔

ملزم کو پکڑنے کیلئے بینک سے کئی افراد پیچھےگئے، اور وہ خود کو بچانے کے چکر میں برساتی نالے میں جا گرا،نیو کراچی تھانے کی حدود میں 17 نومبر کو نوسرباز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 

Back
Top