
حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں بارڈر لائن پر کھڑے ہیں اور کسی بھی وقت بھی یہ لائن کراس ہو سکتی ہے
ان کا مزید کہنا تھا یہ بارڈر لائن ہم کراس نہیں کریں گے، تحریک انصاف کرے گی۔ اگر تحریک انصاف کچھ ایسا کرتی ہے جس کے بعد ہمارا تحریک انصاف کیساتھ رہنے جواز نہیں بنتا۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف ایسا نہیں کرتی تو ہم ساتھ رہیں گے، ہم نے دھوکہ دینے کی قسم نہیں کھارکھی۔ہماری وجہ سے حکومت نہیں بچی، جمہوریت نہیں بچی۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ وزیراعظم اسمبلیاں برخواست کر کے انتخابات کا اعلان کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات اس سے زیادہ مشکل ہیں جتنا ہم بات کر سکتے ہیں۔۔ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن سنجیدگی سے آئے گی تو بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔
ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے متعلق ہمارا تحریک انصاف کیساتھ ایم او یو سائن ہوا تھا، آفس ہمارا ایشو نہیں، ہم نے آفس کے بغیر جینا سیکھ لیا ہے، ہمارا ایشو یہ تھا کہ ہمیں گنا نہیں تھا۔ کراچی میں ہم نے 8 لاکھ ووٹ لئے اور تحریک انصاف نے ایک لاکھ زیادہ مگر سیٹیں تحریک انصاف کی زیادہ تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khalid1h1h11.jpg