ہم دیوالیہ ہو چکے ہیں،اسحاق ڈار کو جادوگر کہہ کر لایا گیا لیکن۔۔ حماد اظہر

dari1h1h12.jpg

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو معیشت کا جادو گر سمجھا جاتا تھا، لیکن وہ ناکام ہوچکے ہیں، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی اسحاق ڈار سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے، معاشی صورتحال بتدریج خراب ہوتی جارہی ہے،کوئی آثار نظر نہیں آرہے کہ گرتی معیشت کو بچایا جائے، ہرچیز کی امپورٹ روک کر ڈالر کو ایک جگہ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خام مال کی امپورٹ نہ کرنے سے انڈسٹری ڈوب رہی ہے، لوگ بے روزگار ہورہے ہیں،معیشت تیزی سے بگڑ رہی ہے، لوگ مایوس ہو رہے ہیں، ایل این جی کو مہنگے داموں ضرورت سے زیادہ خریدا گیا، انہیں آٹھ ماہ بعد یاد آیا ہے روس سے سستا تیل لینا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت من پسند لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، پی ڈی ایم حکومت کی ناکامی جمہوریت کی ناکامی نہیں، اگر صحیح فیصلہ سازی کی جائے تو اس ملک کو ابھی بھی پیروں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے، پی ڈی ایم کا تجربہ فیل ہوگیا ہے،اگر کوئی نیا تجربہ کیا گیا تو وہ بھی فیل ہوجائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد میں کونسلر الیکشن سے بھی فرار اختیار کر گئی، کوئی بھی سنجیدہ معاشی ماہر ان کی پالیسیوں کو نہیں سمجھ سکے گا، جس نہج پر معاملات کو لے جایا جارہا ہے، کوئی منصوبہ سازی نہیں ہورہی، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے،روزگار نہیں ہے، ہمیشہ کی طرح یہ تجربہ بھی ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہیں اور سے آئے ہیں اور کہیں اور ہی غائب ہوجائیں گے، یہ جمہوری طریقے سے ہم پر مسلط نہیں ہوئے، معیشت بگڑ رہی ہے، آج تک سردیوں میں ایسا بحران کبھی نہیں آیا، بجلی خریدنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی نوتھیا حرام خور آ کر بتا دے کہ کیا تیر مارا ہے ان کی تجربہ کار ٹیم نے اکانمی کے لیئے؟؟؟

روٹی 25 روپے کی سستی ہو گئی ہے اب کیا؟
 

Back
Top