
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان سے ملنے والی شکست کے اثرات ابھی کم نہ ہوئے تھے کہ بھارت کیویز کے سامنے بھی ڈھیر ہوگیا اور اس کے ایونٹ سے باہر جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بدترین شکست کے بعد شائقین سمیت بھارتی میڈیا نے بھی کپتان ویرات کوہلی اور دوسرے کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا اور مختلف پروگرام کے دوران مبصرین نے دل کے پھپھولے خوب پھوڑے۔ ماسٹر کلاس انڈین بیٹسمین سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ ہماری فائنل الیون ہی درست نہیں، اس لیے آج یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دعا کرنا ہوگی کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے، ایسے میں افغانستان ٹیم کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ گواسکر نے موازنہ کرتے ہوئے آئی پی ایل کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ اتنی بڑی لیگ ہے کہ اس کے آگے یہ ورلڈ کپ کا ٹورنامنٹ بھی کچھ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1454857584628969479
کپل دیو نے کیویز سے ملنے والی ہار پر کہا کہ جو ٹیم ورلڈکپ جیتنے کا دعویٰ کرتی ہے وہ ایسی کرکٹ کھیلے تو ہم تنقید نہ کریں تو کیا تو کریں؟ آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آئی پی ایل دنیا کا سب سے بڑا اسٹیج ہے، ہم نے آئی پی ایل کھیلا، محنت کی اور ہمیں پریکٹس مل گئی اس کے باوجود اس طرح کی کرکٹ کھیلنے پر اب ہماری ٹیم کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں تنقید کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔
آج تک بھارتی ٹی وی آج تک کے میزبان نے کہا اتنے اہم میچ میں بیٹنگ آرڈر بدل دیا جاتا ہے تو قوم کو یہ بتایا جائے کہ ایسا فیصلہ کون کرتا ہے جب ویرات کوہلی خود نمبر 3 پر اچھا کھیل رہے تھے تو انہوں نے خود کو اگلے نمبر پر کیوں رکھا ان کی یہ پلاننگ ناکام ہوئی ہے۔
میزبان نے کہا کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے چہروں پر پورے میچ میں ہار کا ڈر نمایاں ہے جس کی وجہ سے وہ اتنا اچھا کھیل نہیں پیش کر پا رہے مگر سوال یہ ہے کہ اتنا بڑا آئی پی ایل کھیلنے کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں کو ہار جانے کا ڈر کیوں رہتا ہے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2inddevgwa.jpg