ہلیٹری کلنٹن کیخلاف مقدمہ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل کو جرمانہ

trump11h11.jpg

ہلیٹری کلنٹن کیخلاف بے بنیاد مقدمہ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل کو جرمانہ۔۔یہ ایسا مقدمہ ہے جو کبھی دائر نہیں ہونا چاہیے تھا جو قانونی طور پر انتہائی بے بنیاد اور ایک نامناسب مقصد کیلئے دائر کیا گیا: امریکی عدالت

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل پر امریکی عدالت کی طرف سے سابق امریکی وزیر خارجہ وخاتون اول ہیلری کلنٹن کے خلاف ایک بے بنیاد مقدمے کی پیروی کرنے پر مشترکہ طور پر 1 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ مڈل بروکس نے 46 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں لکھا ہے کہ یہ ایک ایسا مقدمہ ہے جو کبھی دائر نہیں ہونا چاہیے تھا جو قانونی طور پر انتہائی بے بنیاد اور ایک نامناسب مقصد کیلئے دائر کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ مڈل بروکس نے مقدمے کے بارے میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام کے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے ہیلری کلنٹن کے ساتھ مل کر ان کیخلاف مقدمہ چلانے کی سازش کی غلط تھا کیونکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ چلایا ہی نہیں گیا اور ایسی سازش ناقابل فہم تھی جبکہ یہ مقدمہ سیاسی بیانیہ کو آگے بڑھانے کیلئے بنایا گیا ہے۔

عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلاء کی طرف سے عدالتوں کے غلط استعمال سے قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کی خاطر بار بار عدالتوں کو استعمال کیا جا رہا ہے اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو جرمانہ کیا گیا ہے! ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا مقدمہ امریکی وفاقی عدالت نے گزشتہ سال ستمبر میں خارج کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ مقدمہ مارچ 2022ء میں دائر کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے 2016ء کے انتخابات سے پہلے ایف بی آئی کے سینئر افسران ودیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ساتھ روسی تعلقات جوڑنے کی کوشش کی تاکہ انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچایا جائے۔
 

Back
Top