ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ

Arslan

Moderator
سر گو دھا کے قریب پھاگٹا نوالہ کے نیک سیرت صاحب مجھے اکثر ملنے تشریف لاتے ہیں سفید ریش بزرگ اپنے نام کے ساتھ بلو چ لکھتے ہیں واقعی دلچسپ اور لاجواب طبیعت کے مالک ہیں۔ ان سے شناسائی کچھ اس طرح ہو ئی ان کے میرے پاس خط آئے کہ میں آپ کے مضامین پڑھتا ہو ں اور ان نسخہ جات کو تیار کر کے مریضوں کو دیتا ہو ں اور مر یض بہت جلد ی صحت یاب ہوتے ہیں۔ بلو چ صاحب ایک دفعہ گو لیا ں بنا کر لا ئے اور کہنے لگے ہمارے علاقے میں ایک حکیم ہیں وہ ہا ئی بلڈپریشر کی دوا ئی دیتے ہیں واقعی جا دو اثر گولیا ں ہیں۔ صر ف 2منٹ میں یہ دوائی اثر کرتی ہے اور مریض شفایاب ہو جاتے ہیں۔ لیکن مجھے سر گو دھا کے ان حکیم صاحب سے یہ گو لیا ں لا نی پڑتی ہیں اور نسخہ کے بارے میں لا علم ہو ں۔ مزید کہنے لگے اگر آپ اپنے پیڈپر تحریر لکھ دیں تو وہ آپ کے تعلق اور تعارف کی وجہ سے وہ نسخہ لکھ دیں گے۔ میں نے رقعہ لکھ دیا واقعی حکیم صاحب نے مہربانی فر مائی اور نسخہ من وعن عنایت فرما دیا۔ ا س سے قبل یہ نسخہ پیش کیا جائے اسکے ضمن میں کچھ واقعات پیش خدمت ہیں۔ یہ واقعات کہاں ملتے ہیں ان کے ما خوذ تین ہیں۔

(۱ ) جن مر یضو ں کو یہ ادویات استعمال کرا تا ہو ں وہ بالمشافہ اپنے فوائد بتا تے ہیں۔
(۲) بلا کم و کاست میں اپنے نسخہ جات اور فا رمو لے دوسرے حکیموں ، ڈاکٹروں کو کھلے دل سے بتا تا ہو ں تاکہ افادہ عام ہو وہ پھر اس کے بے شمار تجربات بتا تے ہے۔
(۳) مضامین میں نسخہ جات لکھتا ہوں توان مضامین کو پڑھنے کے بعد لو گ ادویات بناتے ہیں یا مجھ سے منگو ا لیتے ہیں اور پھر ان کے استعمال کے بعد اپنے رزلٹ تجربات اور مشاہدات بیان کر تے ہیں اور وہ تمام تجربات جو بالمشافہ ٹیلی فو ن یا موبائل کے ذریعے یا خطوط کے ذریعے ملتے ہیں وہ تمام آپ حضرات تک پہنچا دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کمی بیشی معاف فر مائے۔ سب سے پہلے جن حضرات نے مجھے یہ فارمولا اور تجربہ بتا یا کچھ انکے واقعات پیش خدمت ہیں پھر اپنے واقعات تجربات اور مشاہدات عرض کر وں گا۔
سب کھانے کے مریض ہیں
:
ان تجربات سے قبل عر ض یہ ہے کہ آج کے اس پریشان دو ر میں فشا رالدم قوی یعنی ہا ئی بلڈ پریشر بہت ہی زیادہ پھیلا ہوا اس کے اسباب دراصل پر یشانی اور بے چینی کی زندگی ہے۔ اس مشینی دوڑ نے اوپر سے لے کر نیچے تک ہر شخص کو پریشان کر رکھا ہے۔معا شی پر یشانی نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ پھر اس کے ساتھ ساتھ غذائی بدپر ہیزی نے بھی اپنا کام خو ب دکھایا۔ اس ضمن میں ایک وا قعہ چشم دید آپ کی خدمت میں پیش ہے۔گو مل یو نیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان کے وائس چانسلرایک دو اورصاحبان کے ساتھ حکیم محمد سعید شہید کی خدمت میں پہنچے۔ حکیم صاحب حسب معمول مر یض دیکھ رہے تھے۔ ان صاحب نے سوال کیا کہ حکیم صاحب یہ کس مر ض کے مر یض ہیں؟ حکیم محمد سعید شہید (ہمدرد والے ) ٹھنڈی سانس بھر کر فرمانے لگے جتنے یہ مر یض ہیں، جتنے پہلے تھے اور جو بعد میں آئیں گے وہ سب کھانے کے مر یض ہیں یعنی بے وقت کھانے پر کھانا اور زیادہ کھانے سے یہ حال ہو اکہ ان کو بے شمار بیماریوں نے گھیر لیا اور طر ح طرح کی رنگ بر نگی ادویات سے انکا تعارف ہوا۔مصنو عی غذائی زندگی نے دل اور معدہ کو متا ثر کیا ہے۔ وہ کیا دور تھا کہ جب لوگ تازہ اور قدرتی غذا کھا تے تھے۔ پیدل چلتے تھے اس وقت کیا دل کے امراض اتنے تھے؟ بہر حال آپ سے چونکہ اس وقت ہا ئی بلڈ پریشر کے نسخے کے متعلق مشاہدات عرض کر نے ہیں۔ لیکن نسخہ کے ساتھ ساتھ پر ہیز بھی لازم ہو تا ہے اور احتیا طیں بھی بہت ہو تی ہیں تو اس لیے انہی احتیاطوں کو ملحوظ رکھیں، دوائی میں فائدہ ہوگا۔

جوانی میں بلڈپریشر کامریض:
ایک مر یض عمر47 سا ل عر صہ دراز سے ہا ئی بلڈ پریشرمیں مبتلا ہو ئے پہلے تو علامات کا علم نہ ہوا لیکن پھر ایک دن ایک ڈاکٹر کو دکھا یا تو پتہ چلا کہ ہا ئی بلڈپریشر ہے اور انہوں نے پر ہیز اور غذا کے ساتھ ہی دوا تجویز کر دی۔دوائی کھانے سے افاقہ ہوا لیکن وقتی افاقہ ہوا۔ انہوں نے جوتجربہ بیان کیا وہ یہ ہے کہ اس دوائی کے بعد وقتی فائدہ تو ہوا کیونکہ دوا روز کھانی پڑتی تھی لیکن تین غلط اثرات بھی جسم پر پڑے۔ پہلا اثریہ ہے اعصابی کمزوری ،ڈھیلا ڈھیلا جسم، بے طاقتی اور بے قوتی پیدا ہو ئی۔ دو سر ا نقصان قوت خاص ختم ہو گئی اور تیسرا نقصان یہ ہو اکہ نسیان یعنی بھولنے کا مر ض شروع ہوا۔ حاجی صاحب فرمانے لگے کہ میں نے یہ گولیاں بنائی ہو ئی تھیں اس کو توجہ سے کھانے کی تاکید کی۔ صرف دو دن کے اندر بلڈ پر یشر کنٹرول اور جسم نارمل ہو گیا۔ حالات بہتر اور جسم میں طاقت محسوس ہو نا شروع ہو گئی۔ ویسے جس وقت بلڈ پریشر کا دورہ ہو تو اسوقت صرف دوگولیاں کمال دکھاتی ہیں۔

source
 

Sachbolo

Senator (1k+ posts)
Lot of story but no information of the Medicine, Ingredients or way of preparation. was it a joke, or the author forget about writing the details of medicine or just a time wasting effort.
 

Back
Top