
پاکستان مسلم لیگ کے مقرر کردہ گورنر پنجاب نے صوبائی وزراء سے حلف لینےسے انکار کردیا ہے جس کے بعد صوبے میں ایک اور آئینی بحران سراٹھانے لگا ہے۔
خبررساں ادارے سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی نامزدکردہ وفاقی کابینہ سےحلف نہیں لیں گے جس سے صوبے میں کابینہ کی تشکیل کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے گورنرکی جانب سے بھی مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دیا گیا تھا،
واضح رہے کہ آئینی طور پر گورنر کی منظوری کے بغیر کابینہ کی تشکیل ممکن نہیں ہوسکے گی،آئین کا آرٹیکل132 کے تحت صوبائی کابینہ کی منظوری اور حلف برداری کے اختیارات گورنر پنجاب کو دیئے گئےہیں، صوبائی وزراءگورنر پنجاب سے حلف لیےبغیروزیرکا عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔
آئین کےمطابق گورنر وزیراعلی کی تجویز پر کابینہ کے نام فائنل کرتا ہے،گورنر کے علاوہ کوئی بھی شخص صوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف نہیں لےسکتا۔