کیا یہ ممکن ہے کہ ایڈمن حضرات گالم گلوچ کے عنوان سے ایک علیحدہ حصہ مختص کر دیں جہاں پہ تمام جوشیلے دل کھول کر بازاری زبان استعمال کر سکیں اور ایک دوسرے کو بلا تعامل گالیاں دیں اور نورا/ جمورا پٹواری/جواری وغیرہ کہیں؟ جو لوگ اس قسم کے الفاظ اس مخصوص حصّے سےباہر لکھیں ان پوسٹس کو فوراً گالم گلوچ کے لئیے مخصوص حصے میں منتقل کر دیا جاۓ- جو لوگ ایسی گفتگو سے پرہیز کرتے ہیں وہ اس گالم گلوچ سیکشن سے دور ہی رہیں گے۔
اس اقدام سے ایسے کم علموں کا بھلا ہو جاۓ گا جن کی تربیت میں ایسی "شائستہ زبان" شامل نہیں رہی اور جو ایسی "مہذب گفتگو" پڑھ کر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔
دوسری صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ چونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ "مہذب" حضرات اس فورم پر عظیم اکثریت میں ہیں لہٰذا ان کے لئیے علیحدہ حصہ بنانے کے بجاۓ مجھ جیسوں کے لئیے ایک "غیرگالم گلوچ" حصہ بنا دیا جاۓ جہاں صرف بوریت بھری گفتگو ہو اور لہو کو گرمانے کے لئیے ایک دوسرے کے آباؤاجداد کے لتے نہ لئیے جائیں۔