کیلے کے بے شمار فائدے

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
news-1399573641-8840.jpg


نیویارک(نیوز ڈیسک)کیلے کا شمار لذیز ترین پھلوں میں کیا جاتا ہے لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ انسانی صحت کے لئے اس کے ان گنت فوائد بھی ہیں۔ ان میں سے چند فوائد درج ذیل ہیں ۔
1۔کیلے جسم کو پوٹاشیم کی فراہمی کاموثر ذریعہ ہیں ۔ پوٹاشیم دل کو صحتمند رکھنے اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بے حد مدد گار ہوتاہے ۔نیو انگلینڈجرنل آف میڈیشن کی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے کیلے کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ 40فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔
2۔کیلے جسم کو ڈائری فائبر بھی فراہم کرتے ہیں ۔ یہ فائبر ہاضمے کے نظام کو مزید موثر بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ اسی طرح کیلئے دل کی جلن دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ۔
3۔کیلوں میں موجود اجزاپیٹ میں موجود بیکٹیریا کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ لہذا یہ معدے کے السر
سے بچاو میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ۔

4۔حالیہ تحقیق کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ پوری طرح سے پکے ہوئے کیلوں میں ٹی این ایف ،اے پایا جاتا ہے ، یہ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے او راس طرح کینسر جیسی بیماری سے بچاو میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ ان کے علاوہ بھی کیلے کے فوائد بے حد ہیں ۔ کئی لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس پھل کو جلد کی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔ اس کے چھلے کی اندرونی سطح کو جلد کے دانوں پر ملا بھی جاسکتا ہے ۔

ابتدائی طور پر اسے ملنے سے جلد کی لانی بڑھنے کا امکان ہے لیکن چند روز کے استعمال کے بعد واضح بہتری دیکھی جا سکتی ہے ۔اگر آپ کو اس حوالے سے تحفظات ہوں تو جلد کے تھوڑے سے متاثرہ حصے پر تجربہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر ایک یا دو کیلوں کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنالیا جائے تو صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

http://www.dailypakistan.com.pk/education-and-health/08-May-2014/100454
 

Back
Top