کیا نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کم ہونے لگی؟

behi11h1h.jpg

اسٹیٹ بنک کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کو رواں سال ستمبر میں 19 کروڑ ڈالر مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفکٹس فروخت کیے گئے۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022ء تک نیا پاکستان سرٹیفکٹس میں 76 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔، یہ سرمایہ کاری اگست میں 95 کروڑ اور رواں سال مارچ میں 1 ارب 42 کروڑ ڈالر تھی،

مرکزی بنک کے مطابق مارچ سے نیا پاکستان سرٹیفکٹس میں سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے۔

اس پر ماہر معاشیات ریحان عتیق کا کہنا تھا کہ اس کی ایک وجہ امریکہ میں شرح سود بڑھانا بھی ہے، ڈالر سرٹیفکٹس میں سرمایہ کاری کی لاگت امریکا مارچ سے بڑھا رہا ہے، جس کے ساتھ باقی دنیا کے ریٹ ایڈجسٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکٹس پر منافع 7 فیصد ہے، جو ہمارے سیاسی خدشات کا پریمیم شامل کرلینے کے بعد کم ہے، اس لئے مارچ سے انخلاء دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سکیم عمران خان دور حکومت میں شروع کی گئی تھی جس میں سرمایہ کاری پاکستانی روپے، امریکی ڈالرز،گریٹ بریٹن پا ؤنڈز اور یورو میں کی جاسکتی ہے اور کم سے کم سرمایہ کاری 5000 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔

اس سکیم میں سرمایہ کاری کا منافع کا تعین مختلف مدتوں میں کیا گیا تھا۔ یعنی 3 ماہ سے 5 سال تک اور زیادہ سے زیادہ منافع 7 فیصد رکھا گیا تھا۔
 

Back
Top