کیا قیدی نمبر 804 کا ساتھ نہ چھوڑنا شاہ محمودکی گرفتاری کی وجہ بنا؟تبصرے

aai11h11.jpg


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا، وہ سائفر کے معاملے میں نامزد تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا۔

شاہ محمودقریشی کی گرفتاری پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا ، انکا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی کو عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کی سزا مل رہی ہے۔کسی نے کہا کہ اب شاہ محمودقریشی بھی برداشت سے باہر ہوگیا ہے تو کسی نے کہا کہ شاہ محمودقریشی نے پریس کانفرنس پارٹی چھوڑنے کی کرنا تھی لیکن کر کوئی اور دی۔

حامدمیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ قیدی نمبر 804 کا ساتھ چھوڑنے کے لئے تیار نہیں
https://twitter.com/x/status/1692901099278418055
صابرشاکر کاکہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی بھی برداشت سے باہر ، گرفتار کرلیا گیا قریشی صاحب نے کل سفارتکاروں کو عمران خان کی جیل میں غیرانسانی سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا تھا
https://twitter.com/x/status/1692893608532136099
فرخ حبیب نے ردعمل دیا کہ پارٹی موقف پریس کانفرنس میں بیان کرنے اور گزشتہ دنوں غیر ملکی سفرا کے ناشتہ کی دعوت میں شرکت کی سزا میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ چاہتے ہے جیسے تیسے بھی پارٹی لیڈر شپ کو پابند سلاسل کرکے تمام آوازوں کو خاموش کردیا جائے۔ پاکستان کے آئین میں دیے گے شخصی آزادی کے تحفظ کو ختم کردیا گیا ہے آئین ایک قسم کا معطل ہو گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1692892158356041785
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی اصل وجہ پریس کانفرنس میں عمران خان سے لا تعلقی نہ کرنا اور پارٹی کے ساتھ کھڑا رہنا ہے۔ انہوں نے با آواز بلند کہا عمران خان پارٹی چئیرمین تھا چئیرمین ہے اور چئیرمین رہے گا۔ ساتھ ہی پارٹی کے خلاف حالیہ کریک ڈاون اور خاص طور پر میرے اہل خانہ کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر کھل کر بات کی۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ اس جرم کی پاداش میں ایک معزز شخص کو حقارت آمیز انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ تباہ کر دیا میرے پاکستان کو ان نفرتوں نے جو اتنی محنت کر کے حاصل کی جا رہی ہیں۔ خدا نہ کرے کبھی یہ نفرتیں انتقام میں بدلیں اور یہ انتقام قدرت لے۔ اللہ ہم سب پر رحم کرے۔
https://twitter.com/x/status/1692913186276610317
علی اعوان نے تبصرہ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو "غلط "پریس کانفرنس کرنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی والے صرف ایک پریس کانفرنس کرسکتے ہیں وہ بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کی۔
https://twitter.com/x/status/1692894247337242952
نوید نے لکھا کہ آپ کو شاہ محمود قریشی ذاتی طور پر پسند نہیں، یا کسی یوٹیوبر نے آپ کو ان کے خلاف کیا ہے تو یہ جان لیں کہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں گرفتاری اب تک کے بڑے کیس میں پہلی گرفتاری ہے ،FIA کی عمران خان سے تفتیش ، اعظم خان کا بیان اور اب یہ گرفتاری ، یہ بہت گہرا معاملہ ہے
https://twitter.com/x/status/1692901438903468419
وقاص امجد نے لکھا کہ گالیاں ، دھمکیاں ، دھونس سب منظور پشتیں نے دی گرفتاری شاہ محمود قریشی کی ہو گئی
https://twitter.com/x/status/1692938896223478089
شہربانو کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص گروپ کتنے دنوں سے شاہ محمود قریشی صاحب کے پیچھے پڑا ہوا تھا ۔۔۔ پتہ نہیں اپ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی کہ آپ کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔۔۔ یہاں بولنا ہی تو جرم ہے ۔۔۔بولو گے تو گرفتار کر لیے جاؤ گے ۔۔عدالتیں چپ ہیں گونگی ہیں
https://twitter.com/x/status/1692900773460353100
عنبرین نے تبصرہ کیا کہ اور اس پریس کانفرنس کے بعد آئین شکن یزیدی غداروں نے شاہ محمود قریشی کو پھر سے اغوا کرا لیا
https://twitter.com/x/status/1692892977390100896
کامران واحد نے لکھا کہ بلے سے مت گھبرائیں ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں اتنا ہی کہنا تھا کہ اس بات پر بھی ٹانگیں کانپ گئی اور شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1692921182297661575
اغربلوچ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے واضح ہے قیدی نمبر 804 ہار نہیں مان رہا
https://twitter.com/x/status/1692909367866147173
عامر خاکوانی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کی اور نوے دنوں میں الیکشن کرانے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا، تھوڑی دیر بعد انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ لگتا ہے شاہ محمود قریشی کے پر بھی کترے جانے مقصود ہیں۔ یہ افسوسناک ہے۔ سیاسی جماعتوں کو یوں دیوار سے لگانا مناسب نہیں۔ کچھ سپیس تو دیں
https://twitter.com/x/status/1692908129867252077
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
گالیاں ، دھمکیاں ، دھونس سب منظور پشتیں نے دی گرفتاری شاہ محمود قریشی کی ہو گئی۔۔۔

wo to napak fauj ka apna kutta hai.. or apna kutta bhonkay to oos per payar aata hai

(i am still doubtful about SMQ, he was once a follower of zardari)
 

Back
Top