
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ واضح الفاظ سے سنایا جاتا ہے کہ اس عدالت کےجج سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔عدلیہ کا احتساب ضروری ہے لیکن قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کا جج اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کا جواب دہ نہیں تو کیا یہ معیار دیگر سرکاری ملازمین کے لیے بھی ہوگا؟
وزیر قانون نے مزید کہا کہ اگر جج جواب دہ نہیں تو میں بطور سینیٹر اور وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جواب دہ ہوں؟
انہوں نے کہا کہ مسز سرینا عیسیٰ نے ایک مرتبہ بھی اپنے اثاثوں کی منی ٹریل نہیں دی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ اگر سرکاری ملازم، سیاستدان اپنےبیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار ہیں تو ججز کیوں نہیں ہیں؟ کیاججز قانون سے بالاتر ہیں؟
اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے کئی سوالات پیدا ہوگئے ہیں، فروغ نسیم کا یہ سوال جائز ہے کہ اگر جج جوابدہ نہیں تو میں بطور سینیٹر اور وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں کا کیوں جوابدہ ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ججز بھی سرکاری ملازم ہیں۔ اگر کسی خاندان میں کوئی طاقتور فرد ہو اور اسکے بیوی بچوں کے پاس اچانک بھاری اثاثے آجائیں تو وہ فرد ذمہ دار ہوتا ہے۔
صحافی عدنان عادل نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج اپنے ساتھی جج کو بچانے کیلیے جو بھی فیصلہ دیں لیکن ٹھوس حقیقت یہ ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا فائز عیسی کی بیرون ملک ان ڈکلئیرڈ مہنگی جائداد تھی جو انہوں نے اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔ جس کی وہ منی ٹریل نہیں دے سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1487446223019782150
عمرانعام نے تبصرہ کیا کہ جن لوگوں کا احتساب سب سے پہلے ہونا چاہیے وہ کہتے ہیں ہمارا احتساب ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ کیسا مذاق ہے نظام کے ساتھ؟؟
https://twitter.com/x/status/1487742182312263682
معصوم کاشف نے تبصرہ کیا کہ چلو انکی مان لیتے ہیں قاضی فائز عیسی اپنی بیوی بچوں کا ذمہ دار نہیں FIA FBR ہمت کرے جج کے بیگم سے سورس اف انکم اور منی ٹریل کی دستاویزات مانگے اگر موصوفہ رسیدیں نہیں دے پاتی تو ان کے خلاف کاروائی شروع کرے
https://twitter.com/x/status/1487492334136827909
عمران نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے یہ شکوہ نہیں بنتا کہ کرپشن پر سزائیں کیوں نہیں ملتیں۔
https://twitter.com/x/status/1487719019276820482
انجینئر نوید نامی سوشل میڈیا صارف نے نوازشریف کا ایک کلپ شئیر کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ کرپشن یا ناجائز ذرائع سے دولت جمع کرنیوالے نہ تو اپنے نام پہ کمپنیاں رکھتے ہیں اور نہ ہی اپنے اثاثے اپنے نام پہ رکھتے ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1487531790004895748
رضوان عثمانی کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کے فیصلہ کا لب لباب یہ ہے کہ جج جتنی مرضی کرپشن کرے لیکن اگر وہ یہ پیسہ اپنے بجائے بیوی بچوں کے نام پر رکھے تو نہ جج سے پوچھا جاسکتا ہے اورنہ ہی اس کے خاندان سے
https://twitter.com/x/status/1487741851071307777
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے بعد اس سسٹم کو جڑوں سے اُکھاڑ کر پھینک دینا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے
https://twitter.com/x/status/1487713953904050179
ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ یہ ارسلان افتخار کے کیس کا فیصلہ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1487434598925615105 https://twitter.com/x/status/1487398058690232321
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/justice-1-129j1.jpg