
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہداء کے خلاف چلنے والی کمپین پر ایف آئی اے سائبرکرائم برانچ نے 580 اکاؤنٹس کی چھان بین کی ہے جن میں شناخت شدہ اکاؤنٹس کی تعداد 168اور238 جعلی اکاؤنٹس ہیں ، 178 اکاؤنٹس پرسیاسی جماعت کے جھنڈے اور نشان پائے گئے ہیں، شناخت شدہ 123 اکاؤنٹس کا ڈیٹا نادرا کے حوالے کردیا گیا ہے جن میں سے 33 اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جا رہے تھے۔
اس رپورٹ کا سب سے مضحکہ خیز پہلو یہ ہے کہ اس رپورٹ میں 580 اکاؤنٹس کے فون نمبر، گھر کے ایڈریس، خاندان کی تفصیلات دیدی گئیں اور ایسے لوگوں کے نام بھی شامل کردئیے گئے جنہوں نے فوج پر تنقید کی ہی نہیں یا ایسے ٹویٹس کا سہارا لیکر انہیں رپورٹ کا حصہ بنادیا گیا جو لسبیلہ ہیلی کاپٹر کریشن ہونے سے پہلے کے تھے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس رپورٹ میں بعض صحافیوں کے نام بھی شامل کردئیے گئے جنہوں نے اپنے ٹویٹس میں نیوٹرل، خلائی مخلوق کا لفظ استعمال کیا۔ ایکسپریس کے صحافی رضوان غلیزئی کو بھی ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے پہلے اس ٹویٹ کا حصہ بنادیا گیا جبکہ صحافی خرم حسین کو اپنے ایک ٹویٹ میں نیوٹرل کا لفظ استعمال ہونے پر انہیں بھی ملزمان کی فہرست میں شامل کردیا۔
صحافی عامرمتین نے اس رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر 580 افراد کے کوائف-گھر کا پتہ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ نمبر، بیوی بچوں تک کے نام جرم ثابت ہونے سے پہلے لیک کرنا نہایت غیر ذمہ دار حرکت ہے۔خاص طور پر جب کافی الزامات مضحکہ خیز ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1578683631316652032
عامر متین کا مزید کہنا تھا کہ وکیل بھائیوں کی چاندی ہوگئی کیونکہ ان میں سے کافی لوگ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، اس کی وجہ سے کافی کی جان کو خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ ریاست ایسا کیسے کر سکتی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ان ملزمان کے فون نمبر اور تصویریں تک مشتہر کر دی گئ ہیں۔ اس کے بعد اگر کوئ ان میں سے کسی کو غدار سمجھ کر حملہ کر دے یا جان سے مار دے تو کون ذمہ دار ہو گا۔ ملزمان میں کافی معتبر نام بھی ہیں جن کی ساری عمر ریاست کی خدمت میں گزری ہے۔ افسوس ناک-
https://twitter.com/x/status/1578666765827330048
عامرمتین کا مزید کہنا تھا کہ اس فہرست میں صحافی صابر شاکر ان کے بہن بھائی بیوی بچوں کےپتے اور تصویریں بھی شامل ہیں۔ سمی ابراہیم اور خرم حسین عدیل راجہ جمیل فاروقی کے علاوہ اور کئی نام بھی ہیں
اس فہرست میں صحافی خرم حسین کا نام اس لیے فہرست میں ہے کیونکہ اس نے خلائی مخلوق اور نیوٹرل کے لفظ استعمال کیے ہیں۔ اگر یہ جرم ہے تو مریم نواز بلاول عمران خان سمیت آدھے سیاستدان اور صحافی یہ لفظ استعمال کر چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1578682389739765760
انکا مزید کہنا تھا کہ صحافی احمد ولید اس لیے دھر لیے گئے ہیں کیونکہ وہ ہرزہ سرائ فرمانے والوں کا مزاق اڑا رہے ہیں۔ تفتیش کار حس مزاح سے بلکل ندارو ہے۔ اور انگریزی سے بھی نابلد۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/f111hh1.jpg