کوٹ ادو میں پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمہ درج

10ptiikotaduksjskjdj.png

کوٹ ادو میں پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر محبوس بنانے پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی سمیت 49 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کے دوران ریلی میں شریک کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر محبوس بنانے پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے احسن علی قریشی اور 49 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے ضلع میں نافذ دفعہ144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالی اور ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوٹ ادو میں ڈیرہ شبیر علی قریشی سے پی ٹی آئی کے زیر انتظام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے دوران رکن پنجاب اسمبلی احسن علی قریشی اور دیگر کارکنان نے ڈیوٹی کرتے پولیس اہلکار کو محبوس بنایا اوراسے ڈیرے پر لے گئے۔

https://twitter.com/x/status/1804159065460769276
پولیس اہلکار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کارکنان نے انہیں محبوس بنا کر ان کی جیب سے ہزاروں روپے نقد اور سروس کارڈ نکال لیا تھا۔
 

Back
Top