کمپنیوں کاپیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کامطالبہ،سپلائی روکنے کی دھمکی

petrolahaai.jpg

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے، مطالبات پورے نا کرنے کی صورت میں سپلائی روکنے کی دھمکی بھی دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بضد ہوگئی ہیں، کمپنیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافہ نا کیا گیا تو فصلوں کی کٹائی کے دوران تیل کی سپلائی روک دی جائے گی۔

اس حوالے سے آئل کمپنیز کی تنظیم او سی اے سی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر حکومت کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے۔


کمپنیوں نے موقف اپنایا ہے کہ روپے کی بے قدری کی وجہ سے آئل کمپنیز کو 35 ارب88 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے، حکومت ایک سال گزرنے پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت مقرر نہیں کررہی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی کا فرق2 ارب 93 کروڑ روپے ہے، پیٹرول پر 22 روپے22 پیسے جبکہ ڈیزل پر 74 روپے91 پیسے ایکسچینج ریٹ کے حساب سے ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔

خط کے مطابق حکومت تیل کی قیمتوں کا تعین اصل فارمولے کی بنیاد پر کرے، کیونکہ حکومت ابھی بھی طے شدہ پرائسنگ فارمولے پر مکمل عمل نہیں کررہی۔
 

Back
Top