کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹر زیادتی قتل کے ملزم سے متعلق ساس کے انکشافات

ladyai1h11h2.jpg


بھارت میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ساس نے دل دہلا دینے والے انکشافات کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی ساس نے بتایا کہ سنجے نے دوسری شادی ان کی بیٹی سے 2 سال قبل کی تھی وہ ان بیٹی کو بھی بہت بری طرح مارا پیٹا کرتا تھا یہاں تک کہ اس کے تشدد سے میری بیٹی کا حمل بھی ضائع ہوا۔

خاتون نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ آئے دن کی مار پیٹ اور ذہنی پریشانی کی وجہ سے میری بیٹی مسلسل بیمار رہنے لگی تھی, پیسے بھی نہیں دیتا تھا, اپنی بیٹی کا خرچہ میں خود اٹھاتی تھی۔

سنجے کی ساس نے مطالبہ کیا اس سفاک جرم میں میرے داماد کو پھانسی ملنی چاہیے لیکن میں اتنا کہوں کہ سنجے اکیلے اتنا بھیانک جرم نہیں کرسکتا۔پولیس کے مطابق اب تک تفتیش کے دوران پتا چلا سنجے رائے کی کئی شادیاں ناکام ہوچکی ہیں اور اس کا موبائل فحش مواد سے بھرا ہوا ہے۔

کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کے بعد بھارت بھر میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔

خاتون ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اور اس کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال کے کمرے سے 9 اگست کو ملی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ٹرینی ڈاکٹر کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا گیا تھا,پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی، اس معاملے میں کلکتہ پولیس کے ایک رضاکار کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
he is just a scapegoat. Actually not 1 person can do this henious crime. Its a act of multiple people. sad state of affairs for women safety in india. same in pakistan situation is not that good too.
 

Back
Top