
کرنا ٹک کے انتخابات میں کانگریس نےبی جے پی کو عبرت ناک شکست دیدی
بھارت ریاست کرناٹک میں کانگریس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کو عبرت ناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں انتخابات کے دوران کانگریس نےبی جے پی کو غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق واضح طور پر شکست دیدی ہے، بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق کرناٹک کی ریاستی اسمبلی 224 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں سے اب تک کی گنتی کے مطاببق کانگریس 130 نشستیں جیت چکی ہے۔
دوسری جانب انتہاپسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جےپی کو صرف 66 نشستوں پر سبقت حاصل ہے، تیسری سیاسی قوت جے ڈی ایس پارٹی کو 22 نشستوں پر فتح حاصل ہوئی ہے۔
کرناٹک میں حکومت قائم کرنے کیلئےکسی بھی جماعت کو 113 ارکان کے ووٹ درکار ہوتے ہیں، کانگریس جماعت نے 130 نشستوں پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر کرناٹک میں اپنی برتری و واضح کردی ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے فتح کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ درحقیقت کرناٹک کے عوام کی فتح ہے،اب نفرت کا بازار بند ہوگیا ہے اور محبت کی دوکان کھل گئی ہے۔
خیال رہے کہ انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران باقاعدہ طور پر سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی تقاریر کے دوران پاکستان مخالف بیانیہ بھی اپنائے رکھا، تاہم کرناٹک میں ووٹنگ کے روز عوام نےنفرت کی اس سیاست کو شکست دے کر کانگریس کو فتح سے ہمکنار کروایا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/modiahaishasha.jpg