کرس گیل کو اگلے پی ایس ایل سیزن میں کیا اہم ذمہ داریاں ملنے جارہی ہیں؟

chris-gayel11h1.jpg


پاکستان سپر لیگ نے ویسٹ انڈین ہارٹ ہٹنگ بیٹسمین کرس گیل کو کراچی کنگز کی کوچنگ سے متعلق بیان پر ایک اور چکا چوند پیشکش کرڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن اس وقت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر بھی تمام موضوعات ایک طرف پی ایس ایل کے چرچے ہی چرچے ہیں، اسی دوران کرس گیل کا ایک بڑا اعلان سامنے آیا جس کے بعد پی ایس ایل نے انہیں اس سے بڑی پیشکش بھی کرڈالی ہے۔

سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین اور پشاور زلمی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے کرس گیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل ٹی20 لیگ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ ہوں گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اب اس معاملے میں مزید کوئی بحث نہیں ہوگی، انہوں نے اس ٹویٹ میں اپنا لقب "یونیورس باس" بھی ہیش ٹیگ کے ساتھ استعمال کیا۔

کرس گیل کی ٹویٹ پر پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ان کیلئے جواب آیا اور اس میں ایک بڑی پیشکش کی گئی اور کہا گیا کہ "یونیورس باس، آپ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے کر پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں گراؤنڈ میں کیوں نہیں نظر آتے"۔

اس نوک جھوک پر اسپورٹس جرنلسٹ احتشام الحق نے بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ"کرس گیل کبھی کبھی مذاق کو سیریئس بھی لے لیتے ہیں ، وہ کھیل بھی لیں گے"۔

https://twitter.com/x/status/1495064884438052872
 

Back
Top