کراچی کے جناح ہسپتال لائے گئے نیم بے ہوش شخص سے 2 بھارتی پاسپورٹس برآمد

screenshot_1747235469100.png



کراچی کے جناح ہسپتال میں ایک معمر شخص سے دو بھارتی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں، جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا تھا۔


ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معمر شخص شام 6 بجے کراچی کے پارکنگ پلازہ سے بے ہوش حالت میں ملے تھے، جس کے بعد انہیں ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔


برآمد ہونے والے دونوں پاسپورٹس جدہ سے جاری ہوئے ہیں، جن پر حیدرآباد اے پی کا پتا درج ہے۔ یہ پاسپورٹس خاتون کے نام پر ہیں اور ان کی میعاد 2028 تک ہے۔


پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید معلومات کے لیے معمر شخص کے صحت یاب ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
 

Back
Top