
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان سندھ حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئیں کباڑ بنتی بسوں کی ویڈیو سامنے لے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، یہ ویڈیو خرم شیر زمان نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی وارڈن کے پلاٹ کے دورے کے دوران بنائی، ویڈیو میں سرکاری بسوں کی خستہ حالی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1606560113153687553
سٹی وارڈن کے پلاٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے چلائی گئیں گرین بس منصوبے کی کوچ کی بدترین حالت ویڈیو میں بخوبی نظر آرہی ہے۔
خرم شیر زمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کس طرح پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوام کےخون پسینے سے اکھٹے کیے ٹیکس کے پیسوں کو برباد کررہی ہے، سندھ حکومت نے اربوں روپے مالیت کی سرکاری بسوں کو چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1606609739147890689
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا ماننا ہے کہ عوام جائے بھاڑ میں بس ان کی جیب گرم ہونی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khurram-sh1.jpg