کراچی میں قربانی کیلئے لایا گیا بیل ریسٹورنٹ میں گھس گیا، ویڈیو وائرل

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
عید قرباں کی آمد آمد ہے ایسے میں جانوروں کے بھاگنے کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے سامنے آگئی ہے جہاں قربانی کا جانور رسی چھڑا کر ایک ریسٹورنٹ میں گھس گیا۔

گزشتہ روز رسی چھڑوا کر بیل بھاگتے بھاگتے ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوا لیکن خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


ریسٹورنٹ کے باہر موجود ملازم اندر بھاگا تو بیل بھی اندر داخل ہوگیا۔

ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ ملازم باہر موجود تھا جو بیل کو دیکھ کر اندر بھاگا، ملازم نے عقلمندی کی کہ شیشے کا دروازہ بند نہیں کیا۔

مالک کا کہنا تھا کہ اندر ایک دروازہ اور موجود تھا خوش قسمتی سے وہ بھی بچ گیا۔

بیل نے ریسٹورنٹ کے اندر کسی شخص یا چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بعدازاں بیل کے مالک نے اسے پکڑ لیا گیا۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
اور معاذاللہ قربانی جیسی عظیم سنت مذاق بن رہی ہے یہ کسی طرح بھی مناسب نہیں دینی اور دنیاوی اعتبار سے یہ سب خطرناک ہے اس میں جانی مالی نقصان سب انتہائی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے ہمیں حفاظتی امور پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ہمیں حادثوں سے بچنا چاہیے کسی کا معزور ہو جانا یا اللہ نہ کرے حادثے میں مر جانا کو ئی مذاق نہیں عبرت ہے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)


لے وئ ۔ یہ وی کوئ بتانے کی بات ہے ۔
وڈا بیل تو پی ایم ھاؤس وڑیا ہویا اے ۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
یہ دیکھنے گیا ہوگا کہ یہیں پر سارے جانوروں کا گوشت آتا ہے۔ اسی جگہ کو برباد کردو تو نہ رہے گا بانس اور نہ بچے گی بانسری۔
 

Back
Top