
بارش جسے باران رحمت بھی کہا جاتا ہے کبھی کبھی کسی کے لیے زحمت کا باعث بھی بن جاتی ہے ایسا ہی کچھ ایک خاتون کے ساتھ ہوا جو سکوٹی چلا رہی تھی اور بارش کے پانی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 سالہ سارہ نامی لڑکی جو شانتی نگر بشیر ولییج کی9 رہائشی بتائی جا رہی ہے اپنی سکوٹی پر جا رہی تھی کہ رستے میں کھڑے بارش کے پانی سے سلپ ہو گئی اور پیچھے سے آتے ہوئے ڈمپر نے اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا اور لڑکی کی لاش کو جناح ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ 23 سالہ سارہ شارع فیصل پر واقع ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتی تھی اور گلشن اقبال کے علاقے کی رہنے والی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈمپر نے لڑکی کی سکوٹی کو گلستان جوہر کے علاقے نعمان ایونیو کے قریب کچلا جس سے سارہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر تلاش جاری ہے۔ ایسے ہی ایک اور واقعے میں میرپور خاص کے گائوں عبداللہ آباد میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھی میں ڈوب کر 6 اور 9 سال کے 2 بچے جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں وہاں سے نکال لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے کہیں تیز اور کہیں پر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور کراچی کا درجہ حراست 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 20 کلومیٹر کی رفتار سے ہوئی بھی چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے سندھ کے بیشتر ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب سے متعدد گائوں ڈوب گئے اور رابطہ سڑکیں بھی زیر آب ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14dumpspllak.png