
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مریم نواز اور پرویز رشید کی آڈیو کی بھی بازگشت
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں مارچ کے مہینے کا ذکر بھی کیا۔مارچ میں اچھی خبریں ملیں گی۔ مارچ کے بعد صورتحال میں ٹھہراو ہو گا اور سکون بھی ہوگا۔مارچ تک کچھ مشکلات ہیں، اسکے بعد اپریل میں آسانیاں ہیں اور حالات نارمل ہوجائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزراء سے کہا کہ آپس کی لڑائیاں چھوڑدیں اور متحد ہوجائیں ۔اس موقع پر وزیراعظم نے وزراء کو مذہبی معاملات پر غیرضروری بیانات سے بھی روک دیا۔
اجلاس میں نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔شہباز شریف ہمارا ٹارگٹ ہے، لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
اجلاس میں دو وفاقی وزراء نے پنجاب سکول سلیبس پر اعتراض کیا، جس پر وزیراعظم نے وزیر تعلیم شفقت محمود کو وزراء کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات سے نکلنے کا ٹائم فریم دیدیا۔
جیو نیوز کے ذ رائع کے مطا بق کابینہ اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو لیک کی باز گشت بھی سنی گئی ۔ کابینہ ارکان کو مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نےمریم نواز کی آڈیو لیک کے بارے میں آگاہ کیا۔
کابینہ ارکان نے کہا کہ مریم نواز اور پرویز رشید میڈیا پر من پسند خبریں چلوانے کی کوششیں کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں آڈیو لیک پر زیادہ بات چیت کرنے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ ان کی تو دبائو ڈال کر من پسند فیصلے لینے کی روایت رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-perv-11.jpg