
اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسپتال کے ڈاکٹروں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد دینے سے انکار کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے جاری ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں متعدد ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال لایا گیا۔ تاہم پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پولیس اہلکاروں کے علاج سے انکا رکردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے سینئر پولیس افسران اور پمز ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ ایگزام کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور اسی دوران مشتعل مظاہرین نے پی ایم سی کی عمارت پر پتھراؤ شروع کردیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس ایکشن میں آئی اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، اسی دوران مشتعل ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/4sM4Q2b/9.jpg