
امریکی ڈالر اچانک مہنگا ہونا شروع ۔۔ تاریخ کی بلندترین سطح پر۔۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر اچانک 10روپے پیسے منہگا ہونے کے بعد 240 روپے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی تاحال انٹر بینک میں بلند ترین قدر 239 روپے 94 پیسے 28 جولائی 2022ء کو تھی جبکہ آج 240 سے بھی تجاوز کرگیا۔
رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
کامران خان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سرکاری اوپن مارکیٹ ڈالر نئی قیمت 255 رپے سفر 265 کی جانب گامزن ہے، انٹر بینک 245 گامزن 250 روپے ۔۔
https://twitter.com/x/status/1618493187542388737
ان کا مزید کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے اکتوبر 2022 میں وزیرخزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ وہ ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لے آئیں گے لیکن وہ اپنے دعوے کو سچ ثابت نہ کرپائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollah111i1i.jpg