
چین نے بدترین معاشی بحران کا شکار بننے والے ملک سری لنکا کیلئے بڑی امدادکااعلان کردیاہے۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا اس وقت بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، یہاں تک کے اس ملک کے ذرمبادلہ کےذخائر تاریخ کی نچلی سطح تک پہنچ چکے ہیں، کہا جارہا تھا کہ سری لنکان بہت جلددیوالیہ ہونے والاہے۔
سری لنکا کے معاشی حالات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت سری لنکن خزانے میں پیٹرول خریدنےکے پیسے نہیں ہیں، اور آئل نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں بجلی کی پیداوار نہ ہونےکے برابر ہے اور اسی وجہ سے ملک کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
ایسے میں چین نے سری لنکا کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینےکیلئے ایک بڑی امداد کا اعلان کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ چین سری لنکن حکومت کی درخواست پر اسے 2 ہزار ٹن چاول عطیہ کرے گا۔
اس حوالے سے سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ سری لنکن حکومت نے بدترین معاشی وانسانی بحران سے نمٹنے کیلئےمدد کی درخواست کی تھی جسے قبول کرتے ہوئے25لاکھ امریکی ڈالرمالیت کے چاول عطیہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔
چینی سفارتخانے کے مطابق سری لنکا اور چین کی مشترکہ تکنیکی ٹیمیں ترسیل و پیداوارکے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا کہ کورونا کے عالمی بحرن کے نتیجے میں دنیا بھر میں خوراک کی قلت اور اس کی صورتحال کا کابھی جائزہ لیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/china-sril111.jpg