
حکومتی حلقوں کی جانب سے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیوکال لیک ہوگئی ہے جس میں وہ معروف وکیل خواجہ طارق رحیم کی ساس سے گفتگو کررہی ہیں۔
اس آڈیوکال میں دو خواتین ملکی سیاست پر بات کررہی تھیں اور یہ گفتگو نجی نوعیت کی تھی۔اس آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کہتی ہیں کہ اگر الیکشن جلدی نہیں ہوتے تو سمجھ لیں مارشل لا لگے گا، یہ نہیں رہ سکتے، بس ختم بات
جس پر مبینہ طور پر چیف جسٹس کی ساس کہتی ہیں کہ وہ کم بخت مارشل لاء لگانے کو بھی تو تیار نہیں نا
صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ اور اسے ذہنی پستی، لوگوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیدیا۔
انکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنی حکومت بچانے کیلئے گھریلو خواتین کی نجی زندگی کو بھی نہ بخشا۔۔انکا مزید کہنا تھا کہ ن کی آڈیو لیک کرنے والوں کی زہنی کیفیت کا اندازہ لگائیں کہ کسی کی گھر کی خواتین کی باتوں پر کان رکھ کر اور ایسے سازش کی طرح لیک کر کے کیا ثابت کرنا ہے۔
صابر شاکر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ گھٹیا سوچ ہی نہیں بلکہ گھٹیا ترین سوچ حکومت بچانے کیلیے گھریلو خواتین کی نجی زندگی کو بھی نہیں بخش رہی
https://twitter.com/x/status/1650043618202198016
ثاقب ورک کاکہنا تھا کہ عجیب ذہنیت کے لوگ ہیں، اگر دو عمر رسیدہ خواتین فون پر ملکی حالات بارے گپ لگا رہی ہیں تو اس میں کیا برائی ہے ؟؟ اسکو کسی شخصیت کے عہدہ سے جوڑنا سمجھ سے باہر ہے، ترس آتا ایسے لوگوں پہ !!
https://twitter.com/x/status/1650041609315135489
حماداظہر نے تبصرہ کیا کہ جن لوگوں کا نام کسی تقریر میں آ جائے تو وہ غصے سے لال پیلے ہو جاتے ہیں۔ لیکن خود لوگوں کی ریکارڈنگ کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔ جناب ہر خاندان میں ہر قسم کی سیاسی رائے ہوتی ہے۔ مثلاً چیف جسٹس کی سمدھن نون لیگ کی طرف سے معزز رکن اسمبلی ہیں۔ تو کیا وہ استعفی دے دیں؟
https://twitter.com/x/status/1650062931172769793
وکیل انتظار پنجوتہ نے لکھا کہ ایک طرف ایک وکیل کی زوجہ محترمہ اور دوسری طرف چیف جسٹس کی ساس ۔۔اگر یہ واقعی دونوں خواتین اصلی ہیں تو ان کی آڈیو لیک کرنے والوں کی زہنی کیفیت کا اندازہ لگائیں کہ کسی کی گھر کی خواتین کی باتوں پر کان رکھ کر اور ایسے سازش کی طرح لیک کر کے کیا ثابت کرنا ہے پستی کی تمام حدیں عبور ہورہی ہیں لیکن یہ ہر روز خود کو مزید پست ثابت کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1650033142630064130
آج نیوز کے صحافی عدیل سرفراز نے تبصرہ کیا کہ بظاہر مقتدر حلقوں کے پاس چیف جسٹس کیخلاف کچھ نہیں ہے شاید اسی وجہ سے اب انکی ساس کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کو لیک کیا جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1650048499931844608
فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی لفافہ صحافی برگیڈ ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور آئین پاکستان کے وفادار ججوں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں آئین و قانون کی سربلندی قائم نہیں ہو سکی کیونکہ ان جیسے لوگ ہمیشہ آئین شکن قوتوں کے آلہ کار بنے ہیں
https://twitter.com/x/status/1650041683210321920
سعید بلوچ نے اعزازسید کوجواب دیتے ہوئے لکھا کہ شرم حیا تو اس آڈیوکی تصدیق کیےبغیر استعفیٰ مانگنےوالوں کوکرنی چاہیے،یہ آڈیوغیرقانونی طریقےسے ریکارڈکی گئی جوکسی کورٹ آف لاءمیں پیش نہیں ہو سکتی،ثاقب نثارکی ایسی آڈیوپہلےجعلی ثابت ہوچکی ہے،آپ کس بنیادپرچیف جسٹس سےاستعفےکامطالبہ کررہےہیں؟مریم صفدرکوبھی سیاست چھوڑنےکاکہاتھا؟
https://twitter.com/x/status/1650045044592721921
مزمل اسلم نے عطاء تارڑ کو جواب دیا کہ لیکشن کرانا بھی اب سازش ہوگئ۰ سبحان اللہ
https://twitter.com/x/status/1650051455347204098
عمیر حسن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ سے ہی خواتین کی کردار کشی کی یے حالانکہ یہ بھول جاتے ہیں کہ انکی اپنی لیڈر ایک خاتون یے اب اور اسکی ذاتی زندگی کا بھی سب کو پتہ یے کوئی مریم کو ایک لفظ تک کہ دے تو سب کی اخلاقیات جاگ جاتی یے اور خود فیک آڈیو ویڈیو سے پراپگنڈہ کر ریے ہیں
https://twitter.com/x/status/1650045785591955457
فرحان منہاج نے لکھا کہ آڈیو لیک سے اس بات کی تسلی ہوئی کہ ہمارے ادارے عید والے دن بھی چھٹی نہیں کرتے اپنے مفاد کے حصول کے لیے ہمہ تن مصروف رہتے ہیں ـ شکریہ
https://twitter.com/x/status/1650050666113507328
سعدسعید نے لکھا کہ ریکارڈنگز انکے پاس تمام ججز کی بھی ہوں گی لیکن وہ شاید اسلئے ریلیز نہیں کرتے کہ ججز کی ریکارڈنگز پہ پوری حکومت کو گھر بھیجنے کی عدالتی نظیر موجود ہے۔ دوسرا یہ ریکارڈنگز ججز کیلئے ایک وارننگ بھی ہے کہ ہم سے الجھو گے تو ہم اس حد تک بھی گر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1650043587139182593
سعادت یونس نے لکھا کہ ن لیگ ایک گٹر سے ذیادہ گہری اور بدبودار جماعت ہے، ذاتیات پر یہ کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ یہ ساری شریف خاندان کی تربیت ہے، انکے حج عمرے کیا کہتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1650049485899169794
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iahsaisha.jpg
Last edited: