
رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراضات پر مبنی متفرق درخواستوں کو اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی حیثیت میں کوئی بھی ایسی درخواستیں دائر نہیں کرسکتا۔
یہ درخواستیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا سمیت دیگر افراد کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جن میں موقف اپنایا گیا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی الیکشن ٹریبونلز کیس کے بینچ میں شمولیت پر اعتراض ہے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض پر مبنی تمام درخواستوں کو اعتراض لگاکر واپس کردیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کیس کی سماعت 19 اگست کو مقرر کی گئی ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا، کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے التواء کی درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ حامد خان بیرون ملک ہیں، عدالت ان کی واپسی تک سماعت ملتوی کردے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13qazipraitrazkjhshs.png