
عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔معصوم بچیاں ہوں، جوان لڑکیاں ہوں یا پختہ عمر کی مائیں کسی کی عزت اور زندگی محفوظ نہیں ہے، لاہور میں اسکول سے گھر جانے والی طالبہ کو سرعام اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں اسکول سے گھر جانے والی چھٹی جماعت کی طالبہ کو سرعام اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
https://twitter.com/x/status/1462788782697103360
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ اسکول سے گھر جارہی تھی جب اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، بچی نے ملزم سے اپنا ہاتھ چھڑایا اور بھاگ نکلی جس کے بعد ملزم بھی فرار ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ 11 روز قبل پیش آیا لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی ملزم کی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سامنے لانے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ملزم کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حسان خاور نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت اس طرح کے ملزمان کو کوئی رعایت نہیں دے جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1462800880743464965
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8kidnap.jpg