
پاکستان کے اوپنر بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھائی تو ان سے متاثر ہو کر کمسن بچے نے ان کا خاکہ بنایا جسے خود قومی کرکٹر کی جانب سے شیئر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کمسن بچے نے محمد رضوان کا ہاتھ سے خاکہ تیار کیا جس میں وہ مداحوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
مزکورہ خاکہ اتنی خوبصورتی سے بنایا گیا ہے کہ رضوان نے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرحان علی یہ ناقابلِ یقین ہے، آپ کی اس محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔ آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔ میرا مکمل یقین ہے کہ بچے ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔
https://twitter.com/x/status/1460616310036078600
قومی بلے باز کا یہ خاکہ سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین نوعمر لڑکے کی اس کاوش اور کرکٹر سے محبت کو سراہ رہے ہیں جب کہ اسے اپنے اس فن کو جاری رکھنے کی بھی تلقین کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2rizwankhaka.jpg