
مسلم لیگ ن کے قریب سمجھی جانیوالی ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید نے ان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اینکر منیب فاروق کے سامنے مارا گیا۔ پریس کانفرنس کا طے ہوا تھا لیکن وہ انٹرویو نکلا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہو گا
شیخ رشید کے اس انٹرویو پر سوشل میڈیا پر کہرام برپا ہوگیا جس پر اس ویب سائٹ نے یہ خبر ہٹادی اور وضاحت کی۔
اسکے بعد شیخ رشید میڈیا کے کیمروں کے سامنے آئے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ کوئی تشدد نہیں کیا گیا،، جنہوں نے تشدد کیا انکو معاف کرتا ہوں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں شاطر سیاستدان ہونیکا ثبوت دیا۔۔ شیخ رشید آن لائن ویب سائٹ کے دعوے کی تصدیق بھی کرگئے اور اور مکر بھی گئے
https://twitter.com/x/status/1724726722929815816
ایک اور جگہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جہاں مجھے سی پی او لے گیا وہاں میں 40 دن رہا ہوں وہاں مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا نہ انہوں نے میری بات مانی ہے اور نہ میں نے اُن کی بات مانی ہے پریس کانفرنس میں نے اپنی مرضی سے کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1724741575056458165
شیخ رشید کے اس بیان پرحماداظہر نے کہا کہ شیخ صاحب نے ایک اور باریک واردات ڈال دی۔ اپنی گمشدگی کا ذمہ دار سی پی او کو قرار دے دیا۔
https://twitter.com/x/status/1724740730076463300
سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید صاحب بہت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انہوں نے انٹرویو کے دوران ایک اشارے سے پورے سکرپٹیڈ انٹرویو کا پول کھول دیا تھا، شیخ صاحب نے اب بھی تشدد کے حوالے سے اصل بات کر دی ہے، اب خبر ڈیلیٹ کرائیں یا منیب سے تردید کرائیں اصل بات وہی ہے جو شیخ صاحب نے بتا دی ہے
https://twitter.com/x/status/1724760610368372985
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheikh11i1h311.jpg