چائنہ کی نیوکلیئرآبدوز ڈوبنے کی خفیہ سیٹلائٹ تصاویرجاری،سوشل میڈیا پروائرل

chainh1211.jpg


ہر ملک اپنا دفاع مضبوط بنانے کے لیے ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے ایسے میں چائنہ کی ایک ایٹمی آبدوز تیاری کے مرحلے میں ہی ڈوب گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چائنا ملکی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی بحریہ کو طاقتور بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کیلئے چائنا ایک ایٹمی آبدوز تیار کر رہا تھا جو بننے کے عمل میں ہی ڈوب گئی جسے چائنہ کے لیے بڑے پیمانے پر سبکی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ سے واقعے کی لی گئی تصویریں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو رہی ہے، امریکی محکمہ دفاع کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ چائنہ کی یہ ایٹمی آبدوز شپ یارڈ کی حدود میں ہی ڈوب گئی تھی۔ چائنا کی اس ژائو کلاس کی ایٹمی آبدوز کا تیاری کا مرحلہ مکمل ہونے سے پہلے ڈوب چائنا ایک سانحہ قرار دیا جا رہا ہے جو بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں چائنہ کو ان چیلنجز سے نپٹنے کے لیے اپنی بحریہ کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائے رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے پتہ چلا ہے کہ چائنا کی یہ ایٹمی آبدوز دریائے یانگزی کے کنارے پر واقع سوانگلن شپ یارڈ میں ماہ مئی اور جون کے درمیان کسی وقت ڈوبی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرینوں کی موجودگی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دریا کی تہہ سے ایٹمی آبدوز نکالی جائے گی اور سانحہ ایسے وقت پر رونما ہوا جب مختلف سمندری علاقوں میں چین اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے بحریہ کو طاقتور بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ چائنا اپنی بحریہ میں افرادی قوت بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے اور اسے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
 

Back
Top