پی ڈی ایم کا 23 مارچ کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کاامکان،وجہ کیا ہے؟

kplj11j12-longs11.jpg


خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے باعث پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

موقر اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق پی ڈی ایم نے 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ اعلان کر رکھا ہے،لیکن اب پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 27مارچ کو ہونے جارہی ہیں، جسکی وجہ سے لانگ مارچ کی تحریک متاثر ہوسکتی ہے، اس لئے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرکے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

مسلم لیگ ن کو 23 مارچ کا لانگ مارچ سُوٹ نہیں کرتا کیونکہ مسلم لیگ ن کو بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، سوات سے سیٹیں ملنے کی توقع ہے ۔ توقع یہی کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن لانگ مارچ کی بجائے بلدیاتی الیکشن کو ترجیح دے گی یا لانگ مارچ کے بعد دھرنے کی مخالفت کرے گی۔

اگر پی ڈی ایم لانگ مارچ ملتوی کرتی ہے تو لانگ مارچ اپریل میں ہونے کا امکان کم ہے کیونکہ 2 اپریل کو متوقع طور پر رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو باہر نکالنا مشکل ہوجائے گا،ملتوی ہونے کی صورت میں مئی کے مہینے میں عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مئی میں گرمی کا زور ہوگا جبکہ جولائی میں حج اور عیدالاضحیٰ ہے۔ اگر مئی کے مہینے لانگ مارچ نہیں ہوتا تو لانگ مارچ مزید کئی ماہ ملتوی ہوسکتا ہے اور حکومت 4 سال پورے کرجائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آج لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، 23 مارچ کو پوری قوم مہنگائی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، ہمارا مطالبہ عام انتخابات کا ہے


انہوں نے خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پہلے مرحلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں صاف شفاف الیکشن قراردیدیا
 

Back
Top