پی پی رہنما چودھری سعید گیسٹ ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے

ppp-saed-gstt.jpg


پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید کی لاش ایک گیسٹ ہاؤس میں پائی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری سعید گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے۔ ان کی میت پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں.

https://twitter.com/x/status/1602276780236312582
دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد، چوہدری محمد سعید اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1602281091741765632
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے چوہدری محمد سعید کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔
 

Back
Top