
پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) پر 6 فروری کو اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی" کے پانچویں سیزن کی آخری قسط نشر کی گئی۔ پی ٹی وی کی جانب سے ناظرین کے لیے اس ڈرامے کی جگہ اب ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس ڈرامے کا نام "پایہ تخت، سلطان عبدالحمید" ہے، اس ڈرامے کا آغاز 9 فروری بروز بدھ سے ہوگا۔ پایہ تخت، سلطان عبدالحمید ہر بدھ سے اتوار کی شب 7:55 پر نشر کیا جائے گا۔
ترکی کے چینل ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آرٹی) پر اس ڈرامے کا آغاز 2017 میں ہوا تھا جس کے 5 سیزن دکھائے گئے ہیں، یہ ڈرامہ ترکی میں 2021 میں ختم ہوا۔ پایہ تخت عبدالحمید میں 1876 سے 1909 تک عثمانی سلطنت کے سلطان رہنے والے سلطان عبدالحمید دوئم کی زندگی کے نشیب و فراز دکھائے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1490344094954106883
سلطان عبدالحمید دوئم کو عثمانی سلطنت کا آخری بااختیار سلطان بھی کہا جاتا ہے۔ ڈرامے میں ان کے عہد کے آخری 13 برسوں کی کہانی بیان کی گئی ہے، سیریز میں یورپی ممالک اور یہودیوں کی سازشوں کو دکھایا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2ptvhameed.jpg