
سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد سیکرٹریٹ سے اٹھائے گئے کمپیوٹر سے کرسٹینا لیمب کے وہ سوالات برآمد ہوئے ہیں جو زلفی بخاری نے احمد جنجوعہ کو بھیجے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے پبلک نیوز پر اپنے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی ذمہ داری سے یہ بتارہا ہوں کہ پی ٹی آئی اسلام آباد سیکرٹریٹ سے جو کمپیوٹر اٹھایا گیا ہےاس کے ریکارڈ میں زلفی بخاری کیجانب سے احمد وقاص جنجوعہ صاحب کو بھیجے گئے سوالات برآمد ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1815772800839463089
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سوالات سنڈے ٹائمز کی کرسٹینا لیمب کے اس انٹرویو میں پوچھے گئے تھے جس کا بہت چرچا ہوتا رہا ہے، زلفی بخاری کو ایک وسیلہ چاہیے تھا جس کے ذریعے وہ عمران خان کو یہ بتاسکتا کہ کرسٹینا لیمب نے یہ سوالات پوچھنے ہیں۔
عمران خان کے اس سے پہلے بھی گئی دوسرے بین الاقوامی خبررساں اداروں میں انٹرویوز چل چکے ہیں مگر کرسٹینا لیمب کو دیئے گئے انٹرویو کے اثرات بہت زیادہ ہیں کیونکہ کرسٹینا لیمب کو پاکستان کا ایک بڑا ایکسپرٹ مانا جاتا ہے۔
نصرت جاوید کے اس تجزے پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا کسی صحافی کا سوالات بھیجنا فوجداری جرم ہے؟ اور جس کو سوالات بھیجے گئے اس کو اس بات پر جیل بھیج دیا جائے؟ کمال کا جرم ہے ویسے۔
https://twitter.com/x/status/1815774611830608065
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nushahh1.jpg