
ایم کیوایم پاکستان، بہادرآباد، پاک سرزمین کے ایک ہونے کے امکانات بڑھنے لگے، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ایس پی اور بہادر آباد پارٹی کا ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کرینگے،ڈاکٹر فاروق ستار نے آمادگی ظاہر کر دی ہے، تینوں دھڑوں کے ممکنہ ملاپ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اہم کردار ہے،امید ہے آئندہ چند روز میں معاملات حتمی طور پر طے پاجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم ایک ہی پلیٹ فارم سے انتخابات لڑے گی، 2016 میں بانی متحدہ کی تقریر پر پابندی کے بعد پی ایس پی وجود میں آئی، ممکنہ ملاپ میں فی الحال آفاق احمد کی ایم کیوایم حقیقی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل مصطفیٰ کمال کی ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔2018 کے الیکشن میں پی ایس پی نے حصہ لیا لیکن کوئی سیٹ نہ جیت سکی جبکہ مصطفیٰ کمال سمیت اہم رہنما اپنی ضمانتیں ضبط کرابیٹھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mustafakmqm.jpg