پی ایس ایل کی انتظامیہ کا غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا فیصلہ

screenshot_1746892814315.png



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے اپنے فرنچائز مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روک کر رکھیں، جب کہ ممکنہ طور پر کچھ میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔


ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں یہ پیغام دیا کہ پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد حالات میں بہتری آ سکتی ہے، تاہم ابھی تک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی رکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مقامی کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تیار رکھیں کیونکہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔


پی ایس ایل انتظامیہ نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے اور اس بات پر غور کر رہی ہے کہ باقی میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرائے جائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے کرکٹ کی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس کے باوجود پی ایس ایل انتظامیہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
 

Back
Top