پیمرا نے ججز سے متعلق مواد ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی لگا دی

pemraiaaha.jpg

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز سےمتعلق ٹی وی پر مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ججز کے کنڈکٹ سے متعلق ٹی وی پرمواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔ پیمرا کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ ججز سے متعلق نیوز بلیٹن اور ٹاک شوز میں مواد نشر کرنے پر پابندی ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، پابندی پیمرا ترمیمی آرڈیننس 2007 کے تحت عائدکی گئی ہے۔ پیمرا نے ہدایت کی ٹی وی چینلز ٹائم ڈیلے میکنزم کےاستعمال کو یقینی بنائیں۔
https://twitter.com/x/status/1633762162400194560
علاوہ ازیں ٹی وی چینلز خودمختار اور آزادانہ ایڈیٹوریل بورڈ کی تشکیل یقینی بنائیں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیمرا احکامات کی خلاف ورزی پر چینلز کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی ایک مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ سابق وزیرِ اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے کسی کیس کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔

وکلا تنظیموں اور مسلم لیگ (ن) نے جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات بھی درج کرا رکھی ہیں۔ اسی طرح چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس لینے کا اختیار بھی کوئی روز تک موضوعِ بحث رہا تھا۔

حالیہ دنوں میں یہ معاملہ پاکستان کے نیوز چینلز میں موضوعِ بحث تھا اور ججز کے کنڈکٹ اور اُن کی غیر جانبداری پر بھی سوال اُٹھائے جا رہے تھے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)


مطلب ہے مریم عدالتوں کے خلاف جو کچھ مرضی کہتی پھرے اسکی ٹی وی تشہیر کرنے کی ضرورت نہیں تاکہ اس پر توہین عدالت نہ لگ سکے
 

satifhasan

Minister (2k+ posts)
Tu jis na ki thi woh tu abhi TV per a rahi ha
PEMRA kidhar ho, aik MUJRIMA (not MULZIMA) jis ko jail ma hina chahiya tha har chennel pa arahi ha
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کو فیلڈ اسٹیٹ بنانے والا وہ کون ہے جو اداروں سے ایسے غیر قانونی احکامات جاری کرواتا ہے جن کو بار بار قانون رد کر دیتا ہے ۔ایک بار جب کسی معاملے پر تفصیلی فیصلہ آ جائے کہ کیا نہیں ہو سکتا تو وہی ادارہ سینکڑوں بار کیوں وہ کام کرتا ہے؟
کیا ایسا کوئ میکانزم پاکستان میں موجود نہیں ایسسے غیر قانونی احکام نہ دئے جا سکیں جس سے عدالتوں کا وقت برباد نہ ہو اور وہاں عوام کو انصاف ملنا آسان ہو۔
پیمرا نے جتنے تواتر سے ہر ہفتے ایسے احکامات دے کر زلیل ہونے کا ریکارڈ قایم کیا ہوا ہے ایسے ادارے کا وجود کیا اتنا غیر موثر نہیں کہ اسے بند کر دیا جائے؟ کیونکہ اس کا کوئ حکم ایسا نہیں جو قانون پر پورا اترے ۔ایسے غیر قانونی حکم کیا یہ سوال تک دیتا رہے گا؟
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)


مطلب ہے مریم عدالتوں کے خلاف جو کچھ مرضی کہتی پھرے اسکی ٹی وی تشہیر کرنے کی ضرورت نہیں تاکہ اس پر توہین عدالت نہ لگ سکے
Pakistan is a done deal. A shithole and it will never improve.
 

Back
Top