پیار کے جال میں پھنساکر زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرانیوالی خاتون گرفتار

khato11h1h.jpg

گوجرانوالہ میں محبت کے جال میں پھنسا کر جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کو ساتھی سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں کو محبت کے جال میں پھنساتی ہے اور اُن سے ملاقات کے بعد زیادتی کا مقدمہ درج کراتی ہےاور پھر انہیں بلیک میل کر کے پیسے بٹورتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دو مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جب وہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیسرا مقدمہ درج کرانے آئی تو پولیس نے جانچ پڑتال کی اور ساتھی سمیت پکڑی گئی۔

پولیس نے ملزمہ کنول اور اسکے ساتھی کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو خاتون اور اُس کے ساتھی نے اعتراف جرم کرلیا۔

ایس پی طارق رضوان کا کہنا ہے کہ خاتون پہلے بھی دو تھانوں میں کیسز کی مدعیہ ہے۔ خاتون مقدمہ درج کرواتی اور گرفتاری کے بعد لاکھوں روپے لیکرعدالت میں بیان دے دیتی تھی۔ خاتون اور ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خاتون کے مطابق ملزمہ بلیک میل کر کے متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔
 

Back
Top