پہلے بھی 3 جنگیں لڑیں اب بھی ہر قسم کی جنگ کیلئے تیار ہیں: انوارالحق کاکڑ

1702702023141.png


پہلے بھی 3جنگیں لڑیں اب بھی ہر قسم کی جنگ کیلئے تیار ہیں: انوارالحق کاکڑ

پہلے زمانوں میں فرعون اور آج کے دور میں نیتن یاہو بچوں کا قتل عام کر رہا ہے: نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج آزاد جموں وکشمیر کی مختلف جامعات کے طلباء وطالبات سے گفتگو کی۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملکی آبادی کی بہت بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کی جامعات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، داخلوں کیلئے کوٹے کا مسئلہ باہمی مشاورت سے حل کر لیا جائے گا۔بلوچستان کے طلباء کے میڈیکل کالجز میںکوٹے کے حوالے سے بھی مسئلے کو جلد حل کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف مرکوز رکھنی ہو گی، پہلے بھی تین جنگیں لڑ چکے ہیں اور آئندہ بھی ہر قسم کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ پہلے زمانوں میں فرعون اور آج کے دور میں نیتن یاہو بچوں کا قتل عام کر رہا ہے، نیتن یاہو اسرائیلی بھیڑیا ہے، غزہ کی صورتحال میں ہم سب غمزدہ ہیں، ہم نے اپنے فیلڈ ہسپتال غزہ میں امداد کے لیے بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ بندی کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے ہم کر رہے ہیں، اسرائیل نے دنیا میں صرف ایک چیز کمائی ہے اور وہ نفرت ہے۔ہم نے ہمسایہ ملک بھارت کی ایک مذہبی اقلیت کو کرتارپور راہداری کی صورت میں سہولت دی تو دوسری طرف نریندر مودی نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا ہوا ہے۔ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے کہ غیرقانونی طور پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجیں، انہیں واپس اپنے ملک جانا ہو گا تاہم ہم نے کسی بھی مہاجر کو واپس نہیں بھیجا ۔ پاکستان میں موجود جن غیرملکیوں کے پاس دستاویزات نہیں ہیں صرف ان کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کے اچھے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری ہماری اولین ذمہ داری ہیں، پاکستان میں اگر کوئی آنا چاہتا ہے تو قانونی طور پر ویزا لے کر آئے۔ ہمارا دشمن افواہیں پھیلا کر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، میری اور آپ کی کوشش ہونی چاہیے کہ افواہوں کی نفی کریں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل کشمیر کی رائے میں میں، جو بھی کشمیریوں کی مرضی ہو گی وہ سب کیلئے قابل قبول ہو گی۔

https://twitter.com/x/status/1735624371459481801
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

پلے نئی دیہلا تے کردی نی میلا میلا

کونسی جنگ؟ 71 کی جس میں پتلون اتروائی؟ یا کارگل ؟ جس میں نواز شریف نے امریکہ جا کر کہا تھا کہ یہ تو فوج ہے مجھے تو پتہ بھی نہیں کیا ہو رہا ہے





 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بات یاد رکھیں کہ یہ نگراں وزیر اعظم ہے جس کا ایک اکلوتا کام صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے. یہ عوام کے ووٹوں سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ کی شفقت سے آیا ہے لہٰذا اس کے پاس عوام کی بات کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے. یہ شاید پہلا نگراں وزیر اعظم پاکستان میں پیدا ہوا ہے جو الیکشن کے علاوہ سب بیان دے رہا ہے.

یہ کہنا غلط نہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ میں ایسے عناصر ہیں جو پاکستان کو مستحکم ہوتا نہیں دیکھ سکتے اور خود بھیڑیوں کی مانند اقتدار کے بھوکے ہیں.
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Copy and paste from the above post

یہ کہنا غلط نہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ میں ایسے عناصر ہیں جو پاکستان کو مستحکم ہوتا نہیں دیکھ سکتے اور خود بھیڑیوں کی مانند اقتدار کے بھوکے ہیں.

Hamain ab Pakistan say jang ki zaroorat nahi.
Aur Papad sahab ko kahon ga ki Awaam ko bharkana band karein aur mulk ki taraqqi par dhiyan dein,
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
رب دا واسظہ ای اوہ کاکڑا۔ھور جنگ نہ کریں۔انڈ یا پیس کے رکھ دے گا۔غریباں دے بال جاں توں جان گے۔باجوہ صاحب نے دسیا نہیں ٹینکاں نوں زنگ لگیا ھے۔ گولہ بارود ھے کوٰ ئ نی۔غڈیاں جیپاں پرانیاں ھو گیاں نے۔
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
انڈیا سے ھم ۹/۱۱ سے پہلے شاید جیت سکتے تھے۔۔۔۔۔۔اب کبھی نہیں۔ان کی فوجی قیادت ۱۰۰ فیصد فوجی ھے اور قوم کو جوابدہ ھے۔ٹرینگ بھی اعلی معیار کی ھے۔۔۔۔ھار کبھی نہیں مانے گی۔
 

Back
Top