
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کی جانب سے ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجو ع کرلیا ہے۔
نجی خبررساں ادارے سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق مالی بدعنوانیوں اور آف شور کمپنیوں سے متعلق پاناما پیپرز اور پنڈورا لیکس کے انکشافات سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کور ٹ کا دروازہ کھٹھکھٹا دیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پاناما پیپرز اور پنڈورا لیکس میں شامل افراد کے خلاف تحقیقات کی جائیں، جن لوگوں کے نام ان فہرستوں میں ہیں ان سے منی ٹریل ، ثبوت اور پاکستان سے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ثبوت طلب کیے جائیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےسپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں میں سے جو افراد ٹھوس ثبوت یا شواہد فراہم نہ کرسکیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پاناما اور پنڈورا لیکس میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثوں کو منجمد کرنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کےتحت ان اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اس حوالے سے وفاقی بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان افرا د کے بیرون ملک اثاثوں کیلئے کرپشن اور منی لانڈرنگ کیے جانے کے خدشات سے متعلق جائزہ لے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DLy14Zr/tr.jpg
Last edited by a moderator: